LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور

فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

Web Desk

10 October 2026

فلسطینی صدر محمود عباس نے نومبر 2026 میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے 11 ستمبر 2027 کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے صدارتی حکم نامے کے تحت اب دونوں انتخابات ایک ہی روز منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی اور مختلف سیاسی دھڑوں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسرائیلی اقدامات، رکاوٹوں اور موجودہ زمینی و سیکیورٹی صورتحال کے باعث شفاف اور تمام طبقات کی شمولیت سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ نئی تاریخ کے مطابق اب ستمبر 2027 میں فلسطینی عوام اپنی نئی قیادت اور قانون ساز اسمبلی کا انتخاب کریں گے۔