LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور

سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

Web Desk

10 October 2026

سعودی عرب اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن شدہد متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی شہروں کی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر لاہور سمیت تمام بڑے ایئرپورٹس پر خصوصی ‘مسافر سہولت کاؤنٹرز’ قائم کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کاؤنٹرز پر اپنے نمائندے تعینات رکھیں تاکہ مسافروں کو پروازوں کی تازہ ترین صورتحال اور متبادل اوقات سے بروقت آگاہ کیا جا سکے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے شہریوں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے پروازوں کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔