LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم

میٹا کی فیس بک میں بڑی تبدیلی کی تیاری

Web Desk

7 October 2026

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کے لیے میٹا ایک بڑی تبدیلی متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے ایپ کے استعمال کا روایتی انداز یکسر بدل سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک کے نئے ڈیزائن اور انٹرفیس کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت روایتی ٹیکسٹ اور فوٹو پوسٹس کے بجائے فل اسکرین ویڈیو مواد کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ اس نئے ڈیزائن کی وجہ سے فیس بک کا تجربہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس سے ملتا جلتا ہو جائے گا۔ کمپنی ابتدائی طور پر اس فیچر کی آزمائش بھارت میں محدود صارفین کے ساتھ کر رہی ہے، جبکہ صارفین کو روایتی ڈیزائن پر واپس جانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ پرانی نیوز فیڈ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے بجائے ایپ کے نیوی گیشن میں ایک ثانوی ٹیب کے طور پر رکھا جائے گا۔ آزمائش کی کامیابی کے بعد اس نئے ویڈیو فرسٹ ڈیزائن کو مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔