LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی

Web Desk

7 October 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تنزانیہ کے شہر اروشا میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ عالمی امن، استحکام اور پیش رفت کے لیے تمام ممالک کو مکالمے اور باہمی تعاون کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور انسانی بااختیاری کا براہِ راست تعلق دنیا میں قائم امن سے ہے، لہٰذا بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد شمولیت، باہمی اعتماد اور مساوی مواقع پر ہونی چاہیے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی سطح پر جامع طرزِ حکمرانی کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور پارلیمانی نمائندوں پر زور دیا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر بات چیت کو فروغ دیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دیا جائے۔