LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

Web Desk

8 October 2026

پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ایک اور عظیم الشان تعمیراتی کارنامہ انجام دیتے ہوئے شقمہ استور سے منٹھو سکردو تک 66 کلومیٹر طویل انتہائی دشوار گزار روڈ ٹریک انتہائی قلیل عرصے میں تعمیر مکمل کر لیا ہے۔ اس اہم بنیادی ڈھانچے کی منتقلی اور روڈ کی افادیت کے نتیجے میں استور اور سکردو کے درمیان فاصلہ اور سفر کا وقت گھٹ کر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔

اس سڑک کی تعمیر کے باعث گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 اہم دیہاتوں کا اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے براہِ راست زمینی رابطہ بحال ہو چکا ہے۔ اس نئے روڈ ٹریک سے جہاں دونوں اضلاع کے درمیان مقامی تجارت، زراعت اور لائیو اسٹاک کی نقل و حمل کو بے پناہ فروغ ملے گا، وہیں سیاحت اور علاقائی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دفاعی خطوط کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ عوام کی سماجی و اقتصادی خوشحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پاک فوج کی اولین ترجیحات کا روشن ثبوت ہے۔