LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ

Web Desk

8 October 2026

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پے در پے وار جاری ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 142 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس وقت صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 174 ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک 2 ہزار 738 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور حالیہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ضلع کوہاٹ ڈینگی سے سب سے شدید متاثرہ علاقہ بنا ہوا ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 824 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 419 ہو گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بنوں سے 122، ضلع خیبر سے 101، ہری پور سے 77 اور چارسدہ سے 54 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ طبی ماہرین اور محکمہ صحت نے عوام سے انسدادِ ڈینگی اقدامات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔