LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم

Web Desk

8 October 2026

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) کی عدالت نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے شریک ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سماعت کے دوران جیل حکام کی جانب سے ملزمہ اور دیگر شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں ملزمہ کی ذاتی حاضری انتہائی ضروری ہے کیونکہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی قانونی نقول (Case Copies) فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے اور مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ انمول پنکی پر بڑے پیمانے پر منشیات کی خریدوفرخت کے الزامات ہیں اور تمام ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمات درج ہیں