LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

Web Desk

8 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کی 21ویں برسی یعنی “قومی یومِ استقامت” کے موقع پر زلزلہ متاثرین سے کامل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس قیامت خیز سانحے اور غیر معمولی زلزلے میں پیاروں کو کھونے والوں کا دکھ آج بھی پورا ملک برابر محسوس کرتا ہے، جبکہ اس مشکل گھڑی میں قوم کا ایثار، اتحاد اور حوصلہ مندی ایک قابلِ فخر قومی اثاثہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے ریلیف و ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، ریسکیو 1122 اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تمام اداروں کا ہمہ وقت تیار رہنا لازمی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش سیلاب، زلزلوں اور سموگ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار پالیسی ناگزیر ہے۔ مریم نواز شریف نے بتایا کہ حکومت نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں انسانی جان و مال کا تحفظ ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا سکے۔