LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی

Web Desk

8 October 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اہم ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت افغانستان میں 25 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں متحرک ہیں جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے انتہائی سنگین خطرہ بن چکی ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحد ہو کر فوری اور جامع اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا موثر کردار جاری رکھے گا، جہاں اب تک 181 پاکستانی جوانوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن مشنز میں پاکستان کی لازوال قربانیوں اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے دنیا میں امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کے کردار کو سراہا