LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین

Web Desk

8 October 2026

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش (Antonio Guterres) کا 6 سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والا 3 روزہ سرکاری دورۂ پاکستان مکمل ہو گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے قيام کے دوران يو اين سيکرٹری جنرل نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزير خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے الگ الگ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان نے عالمی امن، مساوات اور پائیدار ترقی کے لیے انتونیو گوٹیرش کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘نشانِ امتیاز’ سے نوازا۔

ملاقاتوں کے دوران پاکستانی قيادت نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ بھارتی معطلی پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل نے فارن سروس اکیڈمی میں خصوصی خطاب کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کا دورہ کیا اور اسلام آباد میں قائم ‘یو این ملٹری آبزرور گروپ برائے ہند و پاک’ (UNMOGIP) کے ہیڈکوارٹر کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ انتونیو گوٹیرش نے عالمی امن مشنز میں پاکستانی افواج کی گراں قدر قربانیوں اور کثیرالجہتی سفارت کاری میں اسلام آباد کے مثبت کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔