LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا

Web Desk

8 October 2026

ستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خیبر پختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی، بدامنی، کرپشن اور ناقص گورننس پر توجہ دینے کے بجائے تمام تر توانائیاں محض سیاسی سرگرمیوں اور عمران خان کے بیانیے پر ضائع کی جا رہی ہیں۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مختلف اضلاع کے دورے کر کے سیاسی دباؤ تو بڑھا رہی ہے لیکن عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا معاشی و امن و امان کے لحاظ سے شدید نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جن اضلاع میں پی ٹی آئی کی قیادت پہنچ رہی ہے، وہاں مخالف سیاسی جماعتوں کو جلسے اور احتجاج کی اجازت تک نہیں دی جا رہی۔ صوبے میں روزگار ختم ہو رہا ہے اور سیکیورٹی فورسز و پولیس کے اہلکار روزانہ شہید ہو رہے ہیں، لیکن منتخب نمائندے کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ محمد علی شاہ باچا نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ وفاق صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا چاہتا ہے اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ سیاسی ڈرامے بازی چھوڑ کر انسدادِ دہشت گردی اور عوامی فلاح پر توجہ مرکوز کرے۔