LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری

Web Desk

6 October 2026

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز اور متوقع سہ ملکی کرکٹ سیریز کے حوالے سے شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ سیریز کے سلسلے میں پہلا پریکٹس میچ کل، 6 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 315 سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا، جبکہ میچز اور پریکٹس کے اوقات میں نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک اسٹیڈیم روڈ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ اسلام آباد سے آنے والی گاڑیوں کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی سہولت کے پیشِ نظر تین مختلف مقامات پر باقاعدہ پارکنگ زونز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو۔