امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
Web Desk
6 October 2026
امریکی محکمہ انصاف (ڈی او جے) نے ٹرمپ انتظامیہ کے دوران ایک ہی مدت میں سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف وفاقی عدالتوں میں 40 ایسے افراد کے خلاف شہریت منسوخ کرنے (Denaturalization) کے مقدمات دائر کر دیے ہیں جو جاسوسی، قتلِ خطا (Manslaughter) اور بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ کے مطابق یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈینیشنلائزیشن مہم ہے، جس کا مقصد تارکینِ وطن کے عمل میں دھوکہ دہی کا خاتمہ کرنا اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق ان ملزمان نے شہریت حاصل کرتے وقت اپنے سابقہ سنگین جرائم، غلط بیانیوں اور حقائق کو جان بوجھ کر چھپایا تھا، اور حکومت دھوکہ دہی کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کرے گی۔
فہرست میں شامل پاکستانی شہریوں کے تفصیلات:
اس فہرست میں دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ متعدد پاکستانی نژاد افراد بھی شامل ہیں جن پر جعلی شناخت، دہرے ناموں (Dual Identities) کے استعمال اور ملک بدری کے احکامات کو چھپا کر شہریت حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں:
-
احمد بہار خٹک (عمر 69 سال): 21 اگست کو ورجینیا کی مشرقی عدالت میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق، موصوف پر الزام ہے کہ انہوں نے “سعید عمر خان” کے نام سے جاری کردہ ملک بدری کے احکامات اور سابقہ اخراج کی کارروائیوں کو چھپایا، اور دہائیوں تک دہرے ناموں اور جعلی شناخت کا سہارا لے کر بالآخر 2008 میں بہار احمد کے نام سے امریکی شہریت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے اسی غیر قانونی طور پر حاصل کردہ حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی پاسپورٹ حاصل کیے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے امیگریشن فوائد کی درخواست دی۔
-
احمد خان (عمر 73 سال): 4 ستمبر کو اوہائیو کی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق، احمد خان نے 1999 میں پاکستان سے امریکہ پہنچنے کے بعد اپنی زندہ بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوایا اور ایک امریکی شہری سے شادی کی۔ انہوں نے اپنی سابقہ شادی اور کثرتِ ازدواج (Polygamy) کے ارادے کو چھپا کر 2002 میں مستقل رہائش اور 2008 میں غیر قانونی طور پر امریکی شہریت حاصل کی۔
-
سید مشود الحق (عمر 66 سال): 16 ستمبر کو فلوریڈا کی عدالت میں دائر مقدمے کے مطابق، موصوف نے 1993 میں ٹورسٹ ویزا پر امریکہ میں داخل ہو کر ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کیا۔ انہوں نے 1994 میں “مشود احمد” کے نام سے سیاسی پناہ کی درخواست دی، اور درخواست مسترد ہونے پر عدالتی پیشی سے گریز کرتے ہوئے ملک بدری سے بچے۔ دہائیوں تک غیر قانونی رہنے کے بعد انہوں نے اپنی اصل شناخت پر خاندانی بنیادوں پر پرمیننٹ ریزیڈنسی اور بعد ازاں شہریت حاصل کی۔
-
سید فرقان علی (عمر 74 سال): 28 ستمبر کو ٹیکساس کی عدالت میں دائر مقدمے کے مطابق، انہوں نے 1993 میں ایک امریکی شہری سے شادی کی بنیاد پر شہریت کے لیے درخواست دی جبکہ وہ اس وقت بھی اپنی پہلی پاکستانی بیوی کے قانونی نکاح میں تھے۔ انہوں نے اپنی طلاق اور پہلی بیوی کے حوالے سے جھوٹے دستاویزات اور جعلی شواہد کے ذریعے امریکی نظام کو دھوکہ دیا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026