ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
Web Desk
6 October 2026
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فصلِ ربیع 2026-27ء کے لیے ملک بھر میں پانی کی دستیابی کے تخمینے اور صوبائی حصوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ارسا حکام کے مطابق ربیع سیزن کے دوران دریائے سندھ کے نظام میں متوقع پانی کی دستیابی 21.268 ملین ایکڑ فٹ (MAF) رہے گی، جس کے باعث پنجاب اور سندھ کے لیے مجموعی طور پر 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبوں کے لیے مجموعی کوٹہ 29.183 ملین ایکڑ فٹ مقرر کیا گیا ہے، جس میں پنجاب کے لیے 15.564 ملین ایکڑ فٹ، سندھ کے لیے 11.748 ملین ایکڑ فٹ، خیبر پختونخوا کے لیے 0.701 ملین ایکڑ فٹ اور بلوچستان کے لیے 1.171 ملین ایکڑ فٹ پانی مختص کیا گیا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ خریف 2026ء کے سیزن کے دوران دریائے سندھ کے نظام میں پانی کی کل آمد 95.44 ملین ایکڑ فٹ رہی، جو کہ متوقع مقدار سے 8 فیصد کم تھی۔ تاہم اس سیزن میں تمام صوبوں—پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان—کا پانی کا استعمال ان کے اپنے مقررہ حصے سے کم رہا۔ ارسا ایڈوائزری کمیٹی نے آبی ذخائر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تربیلا اور منگلا ہائیڈرو پاور منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا، جبکہ اعلان کیا گیا کہ چشمہ بیراج کی سالانہ بھل صفائی اور مرمتی بندش 26 دسمبر 2026ء سے 14 جنوری 2027ء تک 21 ایام کے لیے کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
7 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا
7 October 2026
اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ
7 October 2026
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
7 October 2026
جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے
7 October 2026