LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت

سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

Web Desk

6 October 2026

سعودی وزارتِ داخلہ نے مملکت میں مقیم تمام شہریوں اور غیر ملکی تارکینِ وطن کے لیے اہم سیکیورٹی انتباہ جاری کرتے ہوئے دشمن کے میزائلوں یا ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روکنے (Interception) کی عکس بندی کرنے اور ان مناظر کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا یا دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فوجی يا دفاعی آپریشن، ایئر ڈیفنس ایکشن یا حملوں سے متاثرہ سائٹس کی فلم بندی کرنا اور انہیں نشر کرنا ملک کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مواد کی تشہیر سے دشمن کو سیکیورٹی اور دفاعی نظام سے متعلق حساس معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی و تادیبی کارروائی کی جائے گی۔