پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
Web Desk
6 October 2026
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری جائزہ مذاکرات کامیابی کی طرف گامزن ہیں اور روانہ ہفتے مکمل ہو جائیں گے۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق دونوں فریقین نے معاشی صورتحال اور اہم اہداف پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فنڈ نے جولائی سے ستمبر کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس اہداف کی وصولی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کی معاشی اصلاحاتی پالیسی کو سراہا ہے۔
مذاکرات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفد کو آگاہ کیا کہ افراطِ زر پر قابو پانے کی سخت پالیسیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کی مستحکم سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ مزید برآں، سال کے اختتام پر کسانوں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز بھی زیرِ بحث آئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جلد پاکستانی حکام کے ساتھ ’میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز‘ (MEFP) کا مسودہ شیئر کرے گا، جس پر حتمی اتفاقِ رائے ہوتے ہی تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ (Staff-Level Agreement) طے پا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026