LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ

ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم

Web Desk

6 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیبراسکا میں ایک جلسے کے دوران کی جانے والی متنازع گفتگو پر شدید سیاسی اور عوامی ردِعمل سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے ان کے بیان کا دفاع کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی و قومی سلامتی کے مقابلے میں یہ ایک “چھوٹی قیمت” ہے اور اگر ایران لاس اینجلس یا سان ڈیاگو جیسے شہروں کو نشانہ بناتا ہے تو بھی یہ ایک انتہائی چھوٹی قیمت ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کیلیفورنیا کی سیاسی قیادت کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا، جس میں گورنر گیون نیوزوم نے اسے “انتہائی خطرناک اور پاگل پن” قرار دیا اور ریاستی سیکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔

تنقید اور ہنگامے کے بعد وائٹ ہاؤس کے شعبہ مواصلات نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ اور سیاسی مخالفین صدر کے بیان کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ اگر امریکی انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز میں ایران کے جوہری پروگرام اور عسکری صلاحیتوں کے خلاف بروقت اقدامات نہ کیے ہوتے تو امریکی شہروں کو براہِ راست شدید ایٹمی خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات کی بدولت اب ایران کی جوہری اور روایتی حملے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے اور امریکی شہر اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔