LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا

Web Desk

6 October 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ کی قیادت کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ملک کی ابتر سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کا واحد ذریعہ مشاورت اور سنجیدہ مذاکرات ہیں، جبکہ حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب ہے اور اس نے گفتگو کی تمام گنجائش ختم کر دی ہے۔ تاہم جمہوری قوتیں اب بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جاری لانگ مارچ کو سیاسی اور جمہوری حق قرار دیتے ہوئے حکومت کو اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات مسائل کا حل نہیں ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سیاستدان ہی ’ون مین شو‘ کے خلاف کھڑے ہو کر مسائل کا حل نکالتے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ریاست اور عوام کے درمیان جبر کے تعلق کو ختم کرنا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جمہوری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔