صبور علی نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو پری سکول بھیجنے کی وجہ بتا دی
Web Desk
6 October 2026
پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سیرینا کو پری سکول بھیجنے کے فیصلے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے بچی کی سماجی صلاحیتوں میں بہتری آ رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سیرینا روزانہ صرف 15 سے 20 منٹ سکول میں گزارتی ہے، جہاں وہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتی ہے۔ صبور علی کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد بچی کو والدین سے کچھ وقت دور رہنے اور دوسروں کے ساتھ گھلنے ملنے کا عادی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن رونے کے باوجود اب سیرینا سکول جانے میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے جہاں بعض افراد نے اتنی کم عمر میں سکول بھیجنے پر تنقید کی ہے تو وہیں مداحوں نے اس فیصلے کی حمایت بھی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف
6 October 2026
شان شاہد کا پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر سوال اٹھانا درست ہے: جویریہ سعود
6 October 2026
ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں: جیا علی
6 October 2026
راکول پریت نے انکم ٹیکس کارروائی سے تعلق کی تردید کردی
5 October 2026
دنانیر مبین نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، پہلا گانا ’ٹچ‘ ریلیز
5 October 2026
زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، عمر بتانے میں کبھی عار محسوس نہیں ہوئی: بشریٰ انصاری
5 October 2026
دبئی میں ہوئی اچاناک ملاقات میں راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز
4 October 2026
انجلینا جولی نے پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی
4 October 2026