دبئی میں ہوئی اچاناک ملاقات میں راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز
Web Desk
4 October 2026
دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور معروف بھارتی انٹرٹینر راکھی ساونت کی غیر رسمی ملاقات مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت نے صبا قمر کو پھولوں کا بڑا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کر کے شاندار سرپرائز دیا، جس کے بعد دونوں فنکاراؤں نے خوشگوار ماحول میں ایک ساتھ ڈانس بھی کیا۔
صبا قمر نے بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی ساونت کی اس گرمجوشی اور تحائف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ پاک و ہند کے شائقینِ کرکٹ و شوبز دونوں کی اس دوستانہ کیمسٹری اور ہنسی مذاق کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ دبئی کے تفریحی ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کو دونوں ممالک کے فنکاروں کے مابین ایک خوشگوار لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ دبئی خطے کی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ شخصیات کے لیے ایک اہم ترین ملاقات گاہ بن چکا ہے
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026