LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو

Web Desk

3 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت اور تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ ملک میں گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے سخت آئینی اقدامات سے قبل سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ کراچی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی اگرچہ آئینی ہتھیار ہیں تاہم ’بم گرانے سے پہلے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے‘۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو پی ٹی آئی کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے فوری معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور کراچی کے ساتھ پانی اور گیس کی غیر مساوی تقسیم پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ایکارڈ کے تحت کراچی اور سندھ کو ان کے حصے کا پانی اور گیس نہیں مل رہی، اس کے باوجود صوبے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ملکی سلامتی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو سیاسی کے بجائے قومی مسئلہ سمجھنا ہوگا کیونکہ افغانستان سے ہونے والے حملوں اور خیبرپختونخوا و بلوچستان کی بدامنی کے اثرات راست کراچی تک پہنچتے ہیں، جبکہ ان کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہونا بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔