ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
Web Desk
3 October 2026
انسدادِ دہشت گردی کے امور پر شدید اختلافِ رائے اور ڈیڈ لاک پیدا ہونے کے باعث حکومت اور اپوزیشن کی اہم مذاکراتی نشست بے نتیجہ ختم ہو گئی، جس کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سپیکر چیمبر سے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہفتے کی دوپہر سے جاری مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوئے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ضروری انتظامی اقدامات کی تائید سے پیچھے ہٹ گئی۔ حکومتی وفد نے واضح کیا کہ اگر انسدادِ دہشت گردی کے بنیادی معاملے پر پیشرفت نہیں ہوتی تو دیگر سیاسی مطالبات پر بھی بات آگے نہیں بڑھے گی۔
مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری نے کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شریک ہوئے۔ دوسری جانب اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور عامر ڈوگر شامل تھے۔ اپوزیشن رہنما علامہ ناصر عباس نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور حتمی مشاورت کے بغیر معاملات طے نہیں ہو سکتے۔ مذاکرات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسودے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، اعلیٰ سیاسی قیادت اور قانونی ماہرین سے اہم مشاورت بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
4 October 2026
امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور
4 October 2026
پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
4 October 2026
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026