حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا
Web Desk
3 October 2026
اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد حکومتی وفد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوئے، تاہم خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور صوبائی حکومت کے کردار کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ اپوزیشن ارکان اٹھ کر چلے گئے، مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ ہوسکتے ہیں، تاہم اپوزیشن دہشتگردی سے متعلق معاملات پر حکومت کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرسکی۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دو دن ملک کو انتشار سے بچانے کے لیے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی اور مستقل مزاجی سے اپوزیشن سے بات کرتی رہی۔ ان کے مطابق مذاکرات کے دوران مسودہ چار مرتبہ تبدیل کیا گیا اور حکومتی وفد اپنی قیادت سے بھی مسلسل مشاورت کرتا رہا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات میں بنیادی معاملہ خیبرپختونخوا کی صورتحال تھا۔ حکومت کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرے، تاہم ان کے بقول صوبائی حکومت اس معاملے پر تعاون کے لیے تیار نہیں ہوئی۔
رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے کو نسبتاً ثانوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملاقاتوں پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں جن معاملات کو تسلیم نہیں کیا گیا، وہ اب واضح ہیں، تاہم اگر دہشتگردی کے معاملے پر تعاون کیا جائے تو مذاکرات دوبارہ ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات میں تمام باتوں پر اتفاق ہوگیا تھا، تاہم دہشتگردی کے خلاف تعاون کے معاملے پر اختلاف برقرار رہا۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی اور خیبرپختونخوا کی قیادت کے کہنے پر مذاکرات کا ڈرافٹ بار بار تبدیل کیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو اس صورتحال پر مایوسی ہوئی اور مذاکراتی ٹیم بھی خیبرپختونخوا کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں بہت سے آپشنز موجود ہیں اور حکومت غیرمعینہ مدت تک انتظار نہیں کرسکتی۔
حکومتی وفد کے ارکان نے واضح کیا کہ آئندہ جو بھی اقدام ہوگا، آئین کے مطابق ہوگا، جبکہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان بھی موجود رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026