اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
Web Desk
3 October 2026
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے منشیات کی انسدادِ سمگلنگ کی بڑی مہم کے دوران ایک ہفتے کے اندر 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد کر کے غیر ملکی شہری سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پہلی کارروائی 2 اکتوبر 2026ء کو تھائی ایئرویز کی پرواز TG-349 کے ذریعے آمد پر کی گئی، جہاں کسٹمز کی خصوصی ویجیلنس ٹیم نے تلاشی کے دوران تھائی لینڈ کے شہری (Naeehaphong Pueehykosai) کے قبضے سے 23 کلوگرام کینابس (ویڈ) برآمد کی۔ عالمی مارکیٹ میں اس ویڈ کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
دوسری کارروائی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بیرونِ ملک سے آنے والے ایک اور مسافر کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے سامان سے 24 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد ہوئی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قدر 31 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ اس سے قبل 28 ستمبر کو بھی ایئرپورٹ سے 55 کروڑ روپے مالیت کی حشیش تحویل میں لی گئی تھی۔ تمام گرفتار مسافروں کے خلاف انسدادِ منشیات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026