LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

3 October 2026

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے اور دونوں فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا۔ گزشتہ شب مذاکرات میں کسی بڑے بریک تھرو کی امید پیدا ہوئی تھی، تاہم رات گئے دونوں جانب سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور بات چیت تعطل کا شکار ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف تعاون سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم دہشت گردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔”

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سمیت بعض حساس معاملات پر اتفاقِ رائے نہیں ہوسکا، جس کے باعث مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کرنا ان کا حق ہے اور اسے روکا نہیں جانا چاہیے۔

یوں حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والا مذاکراتی عمل کسی حتمی اتفاقِ رائے کے بغیر ختم ہوگیا