وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
Web Desk
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آج سے صوبے میں لانگ مارچ کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہوگا اور کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے گزرتا ہوا آگے بڑھے گا، جبکہ 8 اکتوبر کو مارچ کے تمام شرکا خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے لیے تحریک انصاف کی جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام پیش کردہ مطالبات مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں ہیں اور ملک کے تمام عوام کو پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے کا مکمل آئینی و جمہوری حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026