LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ

Web Desk

3 October 2026

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ ناصر عباس راجہ نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سپیکر چیمبر آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ناعاقبت اندیشی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

علامہ ناصر عباس راجہ نے سیاسی تناؤ اور جاری مذاکرات پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک تمام معاملات اور حل آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہ کر تلاش نہیں کیے جائیں گے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی ایسا حل یا معاہدہ جو آئینی و قانونی حدود سے باہر ہو، وہ نہ تو دیرپا ثابت ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہو سکتا ہے، بلکہ اس کے نتائج مزید نقصان دہ ہوں گے۔