کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ
Web Desk
3 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے اضافی پانی کی فراہمی کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا، جبکہ شہر کی صنعتوں کے لیے 35 ملین گیلن یومیہ (MGD) ری سائیکل شدہ پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مکمل کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے باضابطہ آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض تختیوں کے افتتاح کے بجائے عوام کو عملی طور پر منصوبوں سے فائدہ پہنچانا ہی حکومت کی حقیقی کامیابی اور انعام ہے۔
تقریب کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیاری کو 10 ملین گیلن یومیہ پانی کا نیا منصوبہ دیا جا رہا ہے، جبکہ مچھر کالونی، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے علاقوں کے لیے بھی واٹر سپلائی سکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں کی بنیادی انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے انتخابی منشور پر مسلسل عملدرآمد کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
4 October 2026
امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور
4 October 2026
پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
4 October 2026
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026