پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائیر‘ آسکرز 2027ء کیلئے منتخب
Web Desk
3 October 2026
پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ (Hanging by a Wire) کو 99 ویں آسکر ایوارڈز (آسکرز 2027) کے لیے باقاعدہ منتخب کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی ڈپٹی چیئرپرسن ثناء زہرا جعفری نے کینیڈا میں منعقدہ ‘موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر کیا۔ یہ تاریخی پیش رفت ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان نے آسکرز کی ‘بہترین بین الاقوامی فیچر فلم’ کی کیٹیگری میں ملک کی نمائندگی کے لیے کسی دستاویزی فلم کو نامزد کیا ہے۔
یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آنے والے خوفناک کیبل کار حادثے کی ڈرامائی داستان اور 12 گھنٹے طویل کامیاب ریسکیو آپریشن کی عکاسی کرتی ہے، جہاں 6 سکول بچوں سمیت 8 افراد 600 فٹ کی بلندی پر ہوا میں معلق ہو گئے تھے۔ محمد علی نقوی کی ہدایت کاری اور بلال سمیع کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کا عالمی پریمیئر رواں برس کے آغاز میں ‘سنڈانس فلم فیسٹیول’ اور بعد ازاں ‘ٹرائی بیکا فیسٹیول’ میں ہوا، جبکہ اسے جلد پاکستان میں بھی عام نمائش کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، عمر بتانے میں کبھی عار محسوس نہیں ہوئی: بشریٰ انصاری
5 October 2026
دبئی میں ہوئی اچاناک ملاقات میں راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز
4 October 2026
انجلینا جولی نے پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی طرف دلا دی
4 October 2026
جھانوی کپور کے ساتھ جعلی نازیبا ویڈیوز، جونیئر این ٹی آر کا سخت ردعمل
4 October 2026
عمران ہاشمی کے لگژری گیراج میں کروڑوں روپے کی نئی مرسڈیز شامل
4 October 2026
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر
2 October 2026
کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی آج 5 ویں برسی منائی جارہی ہے
2 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
1 October 2026