LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق

Web Desk

3 October 2026

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر “کاکروچ باہر آئیں گے”۔ انہوں نے کہا کہ جماعتوں کو ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور چاپلوس پیدا کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا کیونکہ عوام ملک میں تیزی سے بددل ہوتے جا رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے اپنے ہی لوگوں کے ساتھ سوتیلے باپ جیسا سلوک کیا ہے اور اب سیاسی جماعتوں کی سیاسی عمر زیادہ نہیں رہی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مڈل کلاس کو اسمبلیوں میں آنے کا موقع ملنا چاہیے، لوکل گورنمنٹ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے اور عوام کے انتخابی فیصلوں کو دل سے تسلیم کیا جائے تاکہ ملک مزید سانحات سے بچ سکے۔