LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان

Web Desk

2 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے جہاز ‘آنر 25’ کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانی شہریوں—سید کاشف عمر، محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ خان—کے لواحقین کے لیے فی خاندان 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو مفت رہائش (گھر) اور جاں بحق افراد کے بچوں کے تمام تعلیمی و طبی اخراجات سرکاری سطح پر برداشت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے جاں بحق شہری کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دلی تعزیت اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ صومالی حکام سے مسلسل رابطے میں رہ کر جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں جلد از جلد وطن واپس لائی جائیں۔ شہباز شریف نے واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر پاکستانیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور بحری جہاز کے تمام باحفاظت عملے کی فوری واپسی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔