امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
Web Desk
2 October 2026
امریکی حکومت نے شہریوں کو مختلف سرکاری ویب سائٹس اور خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نیا پورٹل ‘America.gov’ باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔ چیف ڈیزائن آفیسر جو گیبیا (Joe Gebbia) کے مطابق یہ جدید چیٹ بوٹ گوگل کے ‘جیمنائی’ (Gemini) اور ایلن مسک کے ‘گرک’ (Grok) ماڈلز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقدہ تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی موجودگی میں اس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔
یہ نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم تقریباً 29 ہزار سرکاری اور عام استعمال کی ویب سائٹس کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہے، جو شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید، ہیلتھ کیئر اور دیگر حکومتی سروسز کے پیچیدہ سوالات کے فوری اور آسان جوابات فراہم کرتا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ ٹول معلومات اور گائیڈ لائنز فراہم کرے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں شہریوں کے پاسپورٹ اور فارمز کی آن لائن پروسیسنگ بھی اسی پورٹل کے ذریعے ممکن بنائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا
2 October 2026
امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
2 October 2026
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026