کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی آج 5 ویں برسی منائی جارہی ہے
Web Desk
2 October 2026
کنگ آف کامیڈی اور برصغیر کے نامور اداکار و ہدایت کار لیجنڈ عمر شریف کی 5 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اپنے بے مثال فی البدیہہ جملوں، بے ساختہ اداکاری اور جداگانہ انداز سے دہائیوں تک کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عمر شریف 19 اپریل 1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز عمر ظریف کے نام سے بطور اسٹیج فنکار کیا، تاہم بعد میں عمر شریف کا فنکارانہ نام اپنایا اور دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔
اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ عمر شریف نے 1980ء کی دہائی میں آڈیو و ویڈیو کیسٹس کے ذریعے ‘بکرا قسطوں پر’، ‘بڈھا گھر پر ہے’ اور ‘میری بھی تو عید کرا دے’ جیسے لازوال مزاحیہ ڈرامے پیش کیے، جنہیں پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت ملی۔ انہوں نے 70 سے زائد ڈراموں کا اسکرپٹ خود تحریر کیا اور ان کی ہدایت کاری کی۔ فلم ‘مسٹر 420’ پر انہیں بہترین اداکار اور ہدایت کار کے 2 قومی ایوارڈز، 10 نگار ایوارڈز اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے ‘تمغۂ امتیاز’ سے بھی نوازا گیا۔ بھارتی فنکاروں جونی لیور اور راجو شریواستو نے انہیں ‘دی گاڈ آف ایشین کامیڈی’ کا لقب دیا تھا۔ لیجنڈری کامیڈین 2 اکتوبر 2021ء کو عارضۂ قلب کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر
2 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
1 October 2026
ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
1 October 2026
دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
1 October 2026
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026