ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
Web Desk
1 October 2026
ادارہ شماریات پاکستان (PBS) نے ماہانہ مہنگائی سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی مہنگائی 10.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025ء کے مقابلے میں ستمبر 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 10.26 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران شہری علاقوں میں مہنگائی 1.31 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.23 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کی تفصیلا ت کے مطابق ستمبر کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ایک ماہ میں بجلی کے نرخ 15.28 فیصد اور موٹر فیول کی قیمتیں 10.76 فیصد تک بڑھ گئیں۔ خوراک کی مد میں پیاز 29.17 فیصد، گندم 3.86 فیصد، آٹا 2.28 فیصد اور دال مسور 1.56 فیصد مہنگے ہوئے۔ تاہم دوسری جانب شہریوں کے لیے ٹماٹر 24.68 فیصد، چکن 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد اور آلو 4.19 فیصد سستے بھی ہوئے، جس سے عوام کو بعض غذائی اجناس میں جزوی ریلیف ملا۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی
3 October 2026
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026