آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Web Desk
2 October 2026
اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کے ردِعمل میں ایران کی جانب سے گزشتہ مارچ سے تیل و گیس کی اہم ترین عالمی آبی گزرگاہ “آبنائے ہرمز” کو بند رکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایندھن کی شدید قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس بحران کے اثرات یورو زون پر بھی شدید طور پر مرتب ہوئے ہیں، جہاں یورو کرنسی استعمال کرنے والے 21 یورپی ممالک میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بلند ترین سطح ہے۔
یورپی یونین کے شماریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست میں یورو زون میں مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد تھی، جبکہ ماہرینِ اقتصادیات نے ستمبر کے لیے 3.7 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ایندھن کی قیمتوں میں 18.8 فیصد کا بیحد بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث خوراک اور مشروبات کی لاگت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مہنگائی کی اس نئی لہر نے یورپی سینٹرل بینک (ECB) کے لیے شدید چیلنجز پیدا کر دیے ہیں، کیونکہ اس کا بنیادی ہدف افراطِ زر کو 2 فیصد پر برقرار رکھنا تھا، جس سے اب شرحِ سود میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026