ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
Web Desk
1 October 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اور معاف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کے ہاں پہلے بچے کی توقع سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کے بارے میں ان کی شادی کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں ماورا حسین کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر کے بعد ان قیاس آرائیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اداکارہ نے ایک کیک کی تصویر پوسٹ کی، جس پر انہیں “سب سے پیاری ماما” لکھ کر مخاطب کیا گیا تھا۔ اگرچہ ماورا حسین نے کچھ ہی دیر بعد یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حذف کر دی، تاہم صارفین نے اسے مبینہ خوشخبری کو فی الحال پوشیدہ رکھنے کی کوشش قرار دیا۔ اس تمام تر چہ مگوئیوں کے باوجود ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے تاحال والدین بننے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر جاری یہ دعوے فی الحال محض قیاس آرائیاں ہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جھانوی کپور کے ساتھ جعلی نازیبا ویڈیوز، جونیئر این ٹی آر کا سخت ردعمل
4 October 2026
عمران ہاشمی کے لگژری گیراج میں کروڑوں روپے کی نئی مرسڈیز شامل
4 October 2026
پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائیر‘ آسکرز 2027ء کیلئے منتخب
3 October 2026
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر
2 October 2026
کنگ آف کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی آج 5 ویں برسی منائی جارہی ہے
2 October 2026
ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
1 October 2026
دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
1 October 2026
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026