ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
Web Desk
1 October 2026
معروف پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر اور ٹک ٹاکر ربیکا خان کی 22ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت دلچسپ صورتحال سے دوچار ہوگئی جب ان کا شاندار پانچ منزلہ کیک مہمانوں کے سامنے پیش کیے جانے سے قبل ہی گر گیا۔ ربیکا نے یہ سالگرہ اپنے شوہر حسین ترین، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ منائی، جس دوران حسین کی جانب سے انہیں نئی گاڑی کا تحفہ اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بعد ازاں وی لاگ میں جوڑے نے وضاحت کی کہ کیک تقریب سے بہت پہلے کھلی فضا میں رکھ دیا گیا تھا، جو کراچی کی شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے پگھل کر گر گیا۔ دوسری جانب، کیک میکر نے بھی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کیک ترسیل کے وقت بالکل ٹھیک تھا لیکن انہیں آؤٹ ڈور تقریب اور طویل وقفے کا اندازہ نہیں تھا۔ واقعے کی یہ ویڈیوز اور تفصیلات سوشل میڈیا پر بھی بحث کا محور بنی رہیں۔
متعلقہ عنوانات
دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
1 October 2026
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026