معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
Web Desk
30 September 2026
پاکستانی فلمی صنعت کے نامور اور سینئر اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر سید کمال کی برسی آج شائقینِِ فن کی جانب سے عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ منفرد اداکاری، شوخ و چنچل انداز اور بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کی بنا پر دہائیوں تک سکرین پر راج کرنے والے سید کمال 27 اپریل 1934ء کو ہندوستان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ پاکستان ہجرت کے بعد انہوں نے فلم ‘ٹھنڈی سڑک’ سے اپنے فلمی کیریئر کا شاندار آغاز کیا جس نے انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
ساٹھ اور ستر کی دہائی کے کامیا ب ترین ہیرو کے طور پر پہچانے جانے والے سید کمال نے 80 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد فلموں کی ہدایت کاری و پروڈکشن بھی کی۔ فلمی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے معروف ڈراموں میں کام کیا اور ‘کمال کا شو’ کے نام سے ایک مقبول پروگرام کی میزبانی بھی انجام دی۔ طویل عرصے تک عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد سید کمال یکم اکتوبر 2009ء کو 75 برس کی عمر میں اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے تھے، تاہم ان کی فنی خدمات کو پاکستانی سینما کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026