پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
Web Desk
30 September 2026
ملک بھر میں فائیو جی (5G) رول آؤٹ اور موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی ایک اہم رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں 5G کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے ‘اوپن سگنل’ کے تعاون سے سال 2026 کی دوسری سہ ماہی (Q2) کی موبائل نیٹ ورک بینچ مارکنگ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ملک کے 20 بڑے شہروں میں موبائل نیٹ ورک کے صارف تجربے کا جائزہ لیا گیا ہے اور 4G اور 5G ٹیکنالوجیز کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
-
رفتار کا موازنہ: رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5G کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 4G کے مقابلے میں تقریباً 6.8 گنا زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ 5G کی قومی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 12.7 ایم بی پی ایس رہی۔
-
صارفین کا وقت اور تجربہ: رپورٹ 90 روز کے حقیقی صارفین کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جس کے مطابق 5G پر صارفین کے نیٹ ورک استعمال کا وقت 3.95 فیصد جبکہ 4G پر یہ شرح 93.67 فیصد رہی۔ اس دوران 5G پر ویڈیو ایکسپیرینس سکور 100 میں سے 67.33 جبکہ موبائل گیمنگ ایکسپیرینس سکور 62.05 ریکارڈ کیا گیا۔
-
4G کی کارکردگی: اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 4G کی قومی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 18.9 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہائی اینڈ ڈیوائسز پر 4G کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 31.3 ایم بی پی ایس اور قومی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.32 ایم بی پی ایس رہی۔
پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ یہ 5G کے نتائج ت حال ابتدائی نوعیت کے ہیں اور انہیں قومی سطح پر مکمل اور حتمی کارکردگی کا عکس قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ پاکستان میں 5G نیٹ ورک کی تعیناتی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ اس کی کوریج بھی محدود ہے اور صارفین کی تعداد بھی فی الحال کم ہے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026