LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی

Web Desk

30 September 2026

لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور معروف اداکارہ مومنہ اقبال (درخواست میں درج نام رمشا اقبال) کے درمیان تنازع اور 80 لاکھ روپے کی خرد برد کے مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کی استدعا پر کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکے، جس پر جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کو آگے بڑھا دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ثاقب چدھڑ نے 80 لاکھ روپے امانت میں خیانت کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی، اور جسٹس آف پیس نے فریقین کا موقف سنے بغیر ہی جلدی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کر دیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس آف پیس کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اس سے قبل 80 لاکھ روپے کی خرد برد پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرنے کا حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، اور اب آئندہ تاریخ پر وکلا کے دلائل کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔