LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت

اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی

Web Desk

30 September 2026

راولپنڈی کی مرکزی اڈیالہ جیل میں قید سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی اور ان کے شوہر، بانیِ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، دونوں شخصیات کی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں طے شدہ جیل مینول کے مطابق کرائی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے باہمی اور قانونی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے ان کے کونسل اور وکلاء کی ٹیم کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جیل انتظامیہ نے سلامتی اور دیگر قواعد و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے وکلاء کو ملاقات سے روک دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چوہدری، نیاز اللہ نیازی، قاسم خان، اویس یونس اور فیصل ملک ایڈووکیٹ سمیت دیگر قانونی نمائندے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہمانہیں بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر واپس لوٹنا پڑا