LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

Web Desk

30 September 2026

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل نِدھی تیواری کی پراسرار موت کی خبر نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نِدھی تیواری کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے فیس بک پر تقریباً 9 لاکھ اور انسٹاگرام پر 7 لاکھ کے قریب فالوورز تھے، جبکہ ان کی تخلیق کردہ ویڈیوز کو لاکھوں افراد کی پذیرائی حاصل تھی۔ نِدھی نے 2024ء میں ‘مس پریٹی انڈیا’ کا خوبصورتی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا اور وہ ماڈلنگ و اداکاری میں اپنا کیریئر سنوارنے کے لیے مسلسل کوشاں تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نِدھی کے گھر والوں کو ان کی پنکھے سے پھندا لگی لاش ملی، جس کے بعد اہلخانہ انہیں فوری طور پر قریب واقع ہسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ نِدھی کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے سے کچھ دیر قبل ان کی بیٹی فون پر کسی شخص سے مسلسل بات چیت کر رہی تھی اور شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی میں دکھائی دے رہی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نِدھی کی موت سے قبل ہونے والی کالز، فون ریکارڈز اور دیگر حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا اس کے پیچھے کسی قتل کی سازش کارفرما ہے۔