پاک بحریہ نے سمندر میں گرنے والے کارگو طیارے کے بلیک باکس کی نشاندہی کر لی
Web Desk
30 September 2026
کراچی کے قریب جولائی میں سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹو ایئرویز (K2 Airways) کے کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں 3 ہزار 200 میٹر کی ریکارڈ گہرائی میں طیارے کے بلیک باکس کے دقیق مقام کی نشاندہی کر لی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، زیرِ آب طیارے کے ملبے اور بلیک باکس کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن گزشتہ دو ماہ سے مسلسل جاری تھا، جسے انتہائی مشکل اور پیچیدہ سمندری حالات میں سرانجام دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلیک باکس کا سراغ قومی ادارے ‘نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن’ (NESCOM) کے تیار کردہ جدید اور خصوصی آلات کی مدد سے لگایا گیا۔ پاک بحریہ نے بلیک باکس کی لوکیشن اور اس سے متعلق تمام تکنیکی معلومات ‘بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن’ کو فراہم کر دی ہیں تاکہ ریکوری کا مرحلہ شروع کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق اتنی شدید گہرائی میں بلیک باکس کی کامیابی سے نشاندہی کرنا پاکستان کی بحری اور سائنسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی آپریشن ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026