LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں

Web Desk

27 September 2026

عالمی سطح پر معروف نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور ملک کی شاندار نمائندگی کرنے والی نامور پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور عامر عدنان برینڈ کی سی ای او پریشے عدنان نے وطن واپسی پر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران پوچھے گئے نامناسب سوالات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں میزبان نادیہ خان نے پریشے عدنان کا ایک انٹرویو کیا، جس دوران ان کے پروفیشنل کام، فیشن انڈسٹری کی ترقی یا بین الاقوامی سطح پر ملنے والی کامیابیوں پر گفتگو کرنے کے بجائے ان کی نجی زندگی اور ذاتی نوعیت کے امور کو زیرِ بحث لایا گیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نادیہ خان نے پریشے سے سوال کیا کہ کیا ان کے والدین ان کے جم کلیکشن اور نسبتاً بولڈ ڈیزائنز کے لباس پہننے پر رضامند ہیں؟ اس پر پریشے نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ سے اپنے والدین کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی حاصل رہی ہے۔

تاہم، بعد میں پریشے عدنان نے اس بات پر شدید افسوس اور غلط قرار دیا کہ نیویارک جیسے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستانی ثقافت اور اپنے ہنر کی نمائندگی کرنے کے بعد جب وہ وطن لوٹیں، تو ان سے ان کے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فٹنس ریلز سے متعلق سوالات کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بین الاقوامی فیشن ایونٹ کے بعد پیشہ ورانہ کامیابیوں کے بجائے اس قسم کے موضوعات پر بات کرنا مایوس کن ہے۔

پریشے عدنان کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی، جبکہ معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو میں غیر سنجیدہ موضوعات کے انتخاب پر میزبان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے