LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے

Web Desk

27 September 2026

معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے اور ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار شہزمان علی خان ان دنوں دبئی میں اپنی پرتعیش زندگی کی دلکش جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، جو سوشل میڈیا پر شدید توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ شہزمان علی خان نے اپنے حالیہ دورہِ دبئی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کا ایک ‘فوٹو ڈمپ’ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے، جس میں وہ لگژری ہوٹلز، شاندار سفر اور دبئی کے پرتعیش ماحول سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

اس فوٹو ڈمپ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مونی رائے کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی شامل ہے، جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا؛ جہاں کئی مداحوں نے ان کے انداز اور طرزِ زندگی کو سراہا، وہیں کچھ صارفین نے مزاحیہ و سنجیدہ انداز میں نوجوان گلوکار کو کیریئر پر فوکس رکھنے اور لڑکیوں سے دور رہنے جیسے مختلف مشورے دینا شروع کر دیے۔