LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر امریکا بعض شرائط پوری کر دے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھول دیں گے: عراقچی

ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟

Web Desk

25 September 2026

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیقہ خان اپنی 22ویں سالگرہ سے قبل منعقد کی گئی ایک سرپرائز پری برتھ ڈے پارٹی کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی تنقید اور دلچسپ تبصروں کی زد میں آ گئی ہیں۔

ربیقہ خان کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی سالگرہ کے حوالے سے ایک خوبصورت سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد وہ لائم گرین رنگ کے لباس میں کیک کاٹتی اور اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی دکھائی دیں۔ تاہم، جیسے ہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، صارفین کی توجہ ان کی بتائی گئی عمر پر مرکوز ہو گئی اور کمنٹس میں دلچسپ تبصروں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا۔

بہت سے صارفین نے ان کی عمر کے دعوے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ’’یہ سب کچھ کریں گی لیکن اپنی عمر نہیں بڑھائیں گی‘‘، جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’اگر یہ 22 سال کی ہیں تو میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔‘‘ واضح رہے کہ ربیقہ خان اپنی اصل تاریخِ پیدائش کے مطابق اس سال 22 برس کی ہو جائیں گی، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی عمر کے حوالے سے شروع ہونے والی بحث تاحال موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔