LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا

Web Desk

24 September 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور معروف اداکار راشد محمود کی بے روزگاری اور شدید مالی و طبی مشکلات سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ان سے ملاقات کی ہے۔ راشد محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ دل کے عارضے کے ساتھ ساتھ پچھلے پانچ ماہ سے مہروں کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور اس دوران ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے، جس کے باعث وہ سنگین مالی بحران کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری اور ڈرامہ کی آبیاری میں ان کی نسل کا اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے اپنی تمام زندگی اس ملک کی فنکارانہ خدمات سے جوڑ کر گزاری، لیکن اس عمر میں وہ معاشی تنگی اور بیماری کی دہری تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینئر اداکار سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے تعاون اور سینئر فنکاروں کی مالی سرپرستی کا یقین دلایا۔