LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

Web Desk

24 September 2026

ہورون انڈیا (Hurun India) کی امیر ترین شخصیات کی جاری کردہ سالانہ فہرست برائے 2026ء کے مطابق، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی دولت میں ایک سال کے دوران 2,490 کروڑ روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود وہ بھارت کے امیر ترین اداکار کے طور پر پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی نیٹ ورتھ 12,490 کروڑ روپے سے کم ہو کر اب 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔ ان کی اس مالیت میں فلموں اور برانڈ اینڈورسمنٹس کے علاوہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز اسپورٹس جیسے کامیاب کاروباری ادارے شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن 4,000 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ دوسرے، سلمان خان 3,000 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے اور ریتک روشن 2,500 کروڑ روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو 24 دسمبر 2026ء کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون، ان کی بیٹی سہانا خان، ابھے ورما اور منفی کردار میں ابھیشیک بچن جلوہ گر ہوں گے۔