LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازیں جاری

Web Desk

24 September 2026

واشنگٹن کی جانب سے کڑی پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود ایرانی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازیں غیر منقطع طور پر جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی ایئرلائنز نے امریکی اقتصادی و سفارتی پابندیوں کے اعلان کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین، آذربائیجان، افغانستان اور تھائی لینڈ سمیت کئی اہم ممالک کے لیے اپنی فضائی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں کے نفاذ کے چند ہی گھنٹوں کے اندر ایران کے مختلف ہوائی اڈوں سے کم از کم 6 بین الاقوامی پروازیں بنکاک، شنگھائی، کابل اور دیگر منزلوں کے لیے روانہ ہوئیں۔ فلائٹ مانیٹرنگ کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی پابندیوں کے اعلان کے باوجود ایران کا فضائی رابطوں کا نیٹ ورک مکمل طور پر معطل کرنے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا اور اس کی پروازیں باقاعدگی سے آپریشنل ہیں۔