LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست

کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر وائرل

Web Desk

22 September 2026

معروف میزبان و اداکارہ کرن خان اور بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ نے سعودی عرب میں نکاح کے بعد پاکستان واپسی پر اپنے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے ساتھ پہلی ڈنر تقریب میں شرکت کی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ دونوں شخصیات نے حال ہی میں سعودی عرب میں ایک باوقار تقریب کے دوران نکاح کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ نکاح کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ نئی جوڑی مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہی اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان آمد کے بعد مرزا اشتیاق بیگ کی رہائش گاہ پر اس نویکلی جوڑی کے اعزاز میں پہلے فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس خاص ڈنر تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اداکارہ ایمن سلیم بھی تقریب میں موجود تھیں، جو رشتہ میں مرزا اشتیاق بیگ کی بھانجی ہیں۔ ڈنر کے دوران لی گئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر صارفین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔